اتوار 23 فروری 2025 - 12:23
شہید نصرالله کی تشییع جنازہ سے قبل جنوبی لبنان پر صہیونی فضائی حملہ

حوزہ/ شہید سید حسن نصرالله اور شہید سید ہاشم صفی‌الدین کی تشییع جنازہ سے چند گھنٹے قبل، اسرائیلی میڈیا نے جنوب لبنان پر فضائی حملے کی اطلاع دی ہے، "القلیلہ" اور "انصار" نامی علاقوں کو اس حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید سید حسن نصرالله اور شہید سید ہاشم صفی‌الدین کی تشییع جنازہ سے چند گھنٹے قبل، اسرائیلی میڈیا نے جنوب لبنان پر فضائی حملے کی اطلاع دی ہے، "القلیلہ" اور "انصار" نامی علاقوں کو اس حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صہیونی میڈیا، بشمول "یروشلم پوسٹ"، نے جنوب لبنان پر ہونے والے فضائی حملے کی فوری اطلاع دی ہے۔ تاہم، صہیونی ذرائع نے حملے کے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بیروت میں مقامی وقت کے مطابق 1 بجے دن میں شہید سید حسن نصرالله اور شیخ ہاشم صفی‌الدین کی تشییع جنازہ کی تقریب منعقد ہونے والی ہے۔ لبنانی عوام اور خطے کے دیگر ممالک سے اسلامی مقاومت کے حامیوں نے اس تقریب کے لیے پہلے ہی تیاریاں شروع کر دی تھیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق، اس تقریب میں دس لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

صہیونی حملے کے باوجود، لبنان میں شہید نصرالله اور شہید صفی‌الدین کی تشییع جنازہ کی تقریب جاری ہے۔ یہ حملہ خطے میں تناؤ کو مزید بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ لبنانی عوام اور مقاومت کے حامیوں کا عزم ظاہر ہے کہ وہ اپنے رہنماؤں کی آخری رسومات کو پورے احترام کے ساتھ ادا کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha